لبنانی مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کیلئے اسرائیل سے الحاق کا اظہار کیا: نیتن یاہو کا دعویٰ

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ حاصل کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل جنوبی لبنان میں فضائی حملوں کی شدید مہم اور زمینی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اسرائیلی فوج علاقے کے متعدد حصوں پر قبضہ بھی کئے ہوئے ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق، 2 مارچ سے لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے اب تک ملک بھر میں کم از کم 4,303 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں