ٹرمپ نے کہا وٹکوف، جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان کریملن

ماسکو: (دنیا نیوز) ترجمان کریملن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کے نمائندے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دوبارہ ماسکو آنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان کریملن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے ڈیڑھ گھنٹے تک مختلف امور پر بات کی۔

ترجمان نے بتایا کہ دوران گفتگو امریکی صدر نے یوکرین جنگ کے حل میں مدد کی پیشکش کی، انہوں نے یہ بات ترکیہ میں ہونے والے نیٹو سمٹ کے تناظر میں کی۔

ترجمان کریملن نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے کہا وہ لڑائی کے جلد خاتمے کیلئے کام کرنے کو تیار ہیں، روس بھی اس تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کا خواہاں ہے، تاہم روس کے بنیادی مؤقف کو مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں