بگ بیش لیگ کی تاریخ میں پہلی بار افتتاحی میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا

سڈنی: (ویب ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا ہے کہ بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی تاریخ میں پہلی مرتبہ افتتاحی میچ آسٹریلیا سے باہر کھیلا جائے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بی بی ایل سیزن کا افتتاحی میچ 12 دسمبر کو بھارتی شہر چنئی میں پرتھ اسکارچرز اور میلبرن رینیگیڈز کے درمیان ہوگا۔

بی بی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیگ کا افتتاحی میچ بھارت میں ہونے سے لیگ کو ایک گلوبل شناخت ملے گی اور فروغ ملے گا۔

بگ بیش لیگ کے شیڈول کی رونمائی آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے مشترکہ طور پر کی۔

یہ تقریب میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے دورے کے موقع پر منعقد ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے شیڈول جاری کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں