طالبان رجیم میں پنپتی دہشت گردی ایک بار پھر عالمی سطح پر بے نقاب

کابل: (دنیا نیوز) قابض طالبان رجیم نے اپنے اقتدارکو طول دینے کیلئے افغانستان کو دہشتگردی اورانتہا پسندی کی آگ میں جھونک دیا۔

طالبان رجیم کے زیرسرپرستی دہشتگردی اورانتہا پسندی سے پڑوسی ممالک سمیت خطہ بھرکو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔

امریکی ادارے گلوبل کانفلکٹ ٹریکر کے مطابق افغان طالبان رجیم نے پورے ملک پرسخت قوانین کے تحت لامحدود اختیار کیساتھ اپنا تسلط قائم کر رکھا ہے، القاعدہ جیسے شدت پسند گروہوں نے افغانستان کو دہشتگردوں کی بھرتی، تربیت اور بیرونِ ملک بھیجنے کا مرکز بنایا ہوا ہے۔

گلوبل کانفلکٹ ٹریکر کے مطابق افغانستان میں لڑکیوں کے لیے ثانوی تعلیم اور مرد رشتہ دار کے بغیر سفر کرنا بھی ممنوع ہے، طالبان رجیم میں افغان عوام کو اب بھی دہشت گرد حملوں کا سنگین خدشہ ہے۔

ڈی ڈبلیو ٹی وی کے مطابق طالبان رجیم میں افغان خواتین بڑی حد تک عوامی زندگی سے خارج اور پرائمری سے آگے تعلیم کے حق سے بھی محروم ہوچکی ہیں، دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی افغان طالبان رجیم پر پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کی تائید کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں