انتہا پسند بی جے پی کے زیراقتدار ریاست مہاراشٹرا میں اقلیتوں کا جینا محال

نئی دہلی: (دنیا نیوز) ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے دور میں بھارت اقلیتوں کیلئے غیرمحفوظ ملک بن گیا۔

بھارت میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمان اورمسیحی برادری پر تشدد،عبادت گاہوں اوراملاک پر حملوں میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی جریدے ہندوستان گزٹ کے مطابق مہارشٹرا کے ضلع سانگلی کے گاوں آرلا کے مسلمانوں کوہندوانتہا پسندوں کے حملوں کے بعد معاشی مشکلات کا سامنا ہے، 9 جون کو منعقدہ ایک تقریب میں معاشی بائیکاٹ کے بعد گاؤں والوں نے مسلمانوں سے لین دین بند یا محدود کردیا۔

دی انڈین ایکسپریس کے مطابق وزیرمالیات چندرشیکھرباونکولے نے اعلان کیا ہے کہ عیسائی مشنری تنظیموں کی ملکیتی تمام زمینوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی، ایک ہفتہ قبل مسیحی وفد نے ہندوانتہا پسندوں کی دھمکیوں پرممبئی پولیس سے تحفظ کی درخواست کی تھی۔

انسانی حقوق کے کارکن ہرش مندر کے مطابق بی جے پی اور آر ایس ایس ایسے بھارت کے حامی ہیں، جہاں مسلمان اورعیسائی دوسرے درجے کے شہری بن کررہیں، بھارت میں مسلمانوں،مسیحیوں اورپسماندہ طبقات کیخلاف ہندوانتہا پسندوں کے مظالم نے نام نہاد سیکولر ریاست کی قلعی کھول دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں