ایرانی وزیر خارجہ آج عمان کا دورہ، خطے کی بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی آج عمان کا دورہ کریں گے جہاں وہ خطے کی تازہ صورتحال، بالخصوص آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کی بات چیت کریں گے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے حکام علاقائی سلامتی، بحری گزرگاہوں کی صورتحال اور آبنائے ہرمز میں پیش آنے والی حالیہ پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کریں گے۔

آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لئے نہایت اہم سمندری راستہ تصور کیا جاتا ہے، اس لئے وہاں کی صورتحال پر عالمی سطح پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایران اور عمان کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں