فیفا ورلڈکپ: سپین بیلجیئم کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

لاس اینجلس میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی، سابق عالمی چیمپئن سپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30 ویں منٹ میں کیا جس کے بعد بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے41 ویں منٹ میں گول برابر کر دیا۔

ٹورنامنٹ میں سپین کی ٹیم کے خلاف پہلا گول سکور کیا گیا، میچ کے اختتامی مراحل میں سپین نے دوسرا گول کر کے 1-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔ سپین کی جانب سے گول 88 ویں منٹ مین مرینو نے سکور کیا۔

یوں سپین 1-2 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2026 کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی، اس سے قبل فرانس کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں