ایران ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا: باقر قالیباف

تہران:(دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران نے کبھی جنگ کی خواہش نہیں رکھی، تاہم وہ ظلم، دباؤ یا دھمکیوں کے سامنے ہرگز نہیں جھکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکی نائب صدر کو واضح طور پر بتا دیا گیا تھا کہ ایران کو امریکہ پر اعتماد نہیں۔

ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ  دنیا کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے ہتھیار ڈالنے یا سرِ تسلیم خم کرنے سے تنازع ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو ایران اپنے مکمل دفاع کے لیے تیار ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ مؤثر مذاکرات وہی فریق کر سکتا ہے جو اپنی دفاعی صلاحیت اور جنگ کی تیاری بھی رکھتا ہو.

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے بیشتر ممالک جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں لیکن پائیدار امن باہمی احترام اور وعدوں کی پاسداری سے ہی ممکن ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں