سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کی جان لے لی

سرگودھا:(دنیا نیوز) پنجاب کے شہر سرگودھا میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو چھت سے دھکا دے کر بیوی کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق واقعہ حیات کالونی میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع مقتولہ کے شوہر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر خاتون کو چھت سے دھکا دیا۔

مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی اور اس کی شادی 2004 میں ہوئی تھی، جب کہ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کے بھانجے نے فون پر اطلاع دی کہ اس کے والد نے والدہ کو چھت سے دھکا دیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے پہنچنے تک خاتون جاں بحق ہو چکی تھی، شوہر کا مؤقف ہے کہ خاتون نے خودکشی کی۔

دوسری جانب پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں