اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کمانڈر یحییٰ حمدان کو شہید کرنے کا دعویٰ
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران حماس کے کمانڈر یحییٰ سعید محمد حمدان کو شہید کر دیا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق یحییٰ سعید محمد حمدان کو جمعرات کے روز ایک فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا، فوج نے ان پر 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی فورسز کے لیے فوری خطرہ تھے، اسی لیے انہیں ہدف بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیلی دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔