ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، جنگ بندی ختم ہونے کا دعویٰ

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے، جس پر امریکا نے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کو واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم جنگ بندی کے حوالے سے موقف واضح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں