قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے پاکستان ہاکی کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
کوچنگ سٹاف میں فٹنس کوچ ڈیوڈ ڈائر، گول کیپنگ سپیشلسٹ باب ویلڈوف، ٹیکنیکل کوچ اور سپورٹس سائیکالوجسٹ کرس بوون شامل ہیں۔
غیر ملکی کوچز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کی انتظامیہ سے ملاقات کی، جس میں قومی ہاکی پروگرام کے روڈ میپ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں ہاکی کی ترقی، کھلاڑیوں کی استعداد کار میں اضافے اور کھیل کی بہتری کے لیے طویل المدتی منصوبوں پر مشتمل جامع پلان تیار کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔