ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیا
انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ نے نیتن یاہو حکومت کو خطے اور اسرائیل کیلئے بوجھ قرار دے دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی حکومت کو بین الاقوامی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیدیا، انہوں نے کہا یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور ایران کے خلاف جنگ کے بعد اب نیتن یاہو کو ایک اور دشمن کی ضرورت ہے، نیتن یاہو اینڈ کمپنی اب ترکیہ کو اپنا دشمن بنانے کی کوشش میں ہے۔
ترک وزیر خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیل میں انتخابات قریب آتے ہی نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو نئے دشمن کی ضرورت پڑتی ہے۔