ظہران ممدانی امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار اہم ایمانوئل نے ظہران ممدانی کو امریکی یہودیوں میں نیتن یاہو سے زیادہ مقبول قرار دیدیا۔
اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں وائٹ ہاؤس کے سابق عہدیدار کا کہنا تھا نیتن یاہو نے جس انداز سے اسرائیل کی قومی سلامتی کو چلایا اس نے اسرائیل کو بند گلی میں پہنچا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج نیتن یاہو کی پالیسیوں نے امریکا کے ساتھ اسرائیلی اتحاد کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، اسرائیل نے امریکا اوریورپ کو کھو دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا ک آج عالمی سطح پر تنہا ریاست بن چکا ہے، یہ کیسا سودا ہے کہ جس میں اسرائیل نے اپنی معاشی منڈی گنوا دی۔