ایرانی وزارت صحت کی بھی فضائی حملوں میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے منگل اور بدھ کو کیے گئے فضائی حملوں میں ملک کے مختلف شہروں میں 17 افراد جاں بحق جبکہ 115 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق یہ حملے ایران کے چھ مختلف شہروں میں کئے گئے جن کے نتیجے میں شہری جانی نقصان اور متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ایرانی حکام نے امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔