اسرائیل کا جنوبی لبنان کے قصبے پر ڈرون حملہ، ایک شخص جاں بحق

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان کے قصبے کفر رمان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک اور شدید زخمی ہو گیا۔

لبنانی سرکاری خبر رساں ادارے نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے دوحہ روڈ پر ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے ڈبل ٹیپ حملہ کیا، حملے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حملے کے باعث قریب سے گزرنے والی ایک گاڑی میں سوار ایک شخص شدید زخمی ہوا، زخمی کو فوری طور پر علاج کے لئے صیدا کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں