بنگلہ دیش میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی، اموات کی تعداد 52 ہوگئی
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں مسلسل بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52 ہو گئی جبکہ 10 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے 7 اضلاع میں سیلاب کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے، جہاں متعدد سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے تباہ ہوچکے ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب سے سات اضلاع میں صورتحال خراب ہے، متعدد سڑکیں اور پل تباہ ہوچکی ہے، سب سے زیادہ اموات کاکس بازار سب سے زیادہ متاثرہ ضلع میں ہوئیں۔
حکام کے مطابق 2 لاکھ 67 ہزار 918 خاندان سیلابی پانی میں محصورہیں،جنہیں محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی فوج، بحریہ اوردیگر امدادی ادارے کشتیوں کے ذریعے متاثرہ اوردوردراز علاقوں میں خوراک، پینے کا صاف پانی، ادویات اور طبی امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔