سپارکو کی ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ماہِ صفر 1448 ہجری کے چاند کی رویت سے متعلق پیش گوئی جاری کر دی۔

سپارکو کے مطابق ماہِ صفر 1448 ہجری کا نیا چاند 14 جولائی 2026 کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر پیدا ہوگا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے ایک منٹ ہوگی، جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو چاند کی رویت کے لیے موزوں حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔

سپارکو کے مطابق ان فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 15 جولائی 2026 کی شام صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں، جس کے نتیجے میں یکم صفر 1448 ہجری بروز جمعرات، 16 جولائی 2026 کو ہونے کی توقع ہے اور اسی کے ساتھ ماہِ محرم الحرام اختتام پذیر ہوگا۔

تاہم سپارکو نے واضح کیا ہے کہ صفر کے چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کی جانب سے موصول ہونے والی شرعی شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...