مریم نواز کی ٹریفک وارڈن سہیل وزیر سے ملاقات، ایمانداری کو سراہا
لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر نے ملاقات کی۔
سہیل وزیر ڈوگر نے ٹمبر مارکیٹ سے ملنے والا بیگ بھاری نقدی سمیت مالک تک پہنچا دیا، سہیل ڈوگر نے روٹین پٹرولنگ کے دوران سڑک پر پڑا ہوا لاوارث بیگ تحویل میں لے لیا۔
بیگ میں بھاری نقدی کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات بھی تھے، ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر نے بیگ کے مالک زین العابدین کو تلاش کرکے بیگ بحفاظت پہنچایا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک وارڈن سہیل وزیر ڈوگر کی ایمانداری کو سراہا اور انہیں شاباش دی۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ٹریفک وارڈن سہیل ڈوگر کی ایمانداری اور فرض شناسی متاثر کن ہے، خوشی ہوئی۔
اگر ہر پاکستانی ایمانداری اور دیانتداری کا رویہ اپنا لے تو ہمارا ملک بہت آگے جائے گا، خلوص نیت سے دیانتداری سے ڈیوٹی سرانجام دینے پر اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments