بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ، اجازت کے بغیر گرفتاری پر رہائی ہونی چاہیے: علامہ ناصر عباس
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ہم آج بھی کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس نے کہا کہ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بانی سے ملاقات کا پیغام نہیں دیا گیا، اگر بانی سے ملاقات کا پیغام کسی کو دیا بھی گیا تو ہم تک نہیں پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور ہمارے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں جس سے ملک کو درپیش مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب میں اسپیکر سے اجازت لے کر گرفتار کیا گیا تو یہ پارلیمان پر حملہ ہے، اگر بغیر اجازت گرفتار کیا تو انہیں رہا کروایا جانا چاہیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments