امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک مناسب جواب کیلئے تیار رہیں: پاسداران انقلاب

تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج کی میزبانی کرنے والے ممالک مناسب جواب کے لیے تیار رہیں۔

پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک شہری دفاع کے اقدامات فعال کریں، شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھیں۔

ایران میں طاقت کے اہم ترین مرکز سمجھے جانے والے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرونز اور میزائلوں سے کویت میں امریکی فوج کے کیمپ عریفجان کے لاجسٹک مرکز کو نشانہ بنایا، حملے میں امریکی اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔

پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ کویت کے علی السالم ایئربیس پر حملہ کرکے اس کے ریڈار سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا، کارروائی میں اسلحہ کی دیکھ بھال کے ہینگر اور ڈرون تنصیب کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...