شجاع آباد: دکان سے ٹافیاں چوری کرنے کا الزام، 8 سالہ بچے پر باندھ کر بہیمانہ تشدد

شجاع آباد: (دنیا نیوز) موضع مرالی وین میں 8 سالہ بچے پر دکان سے ٹافیاں چوری کرنے کے الزام میں بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دوکان دار نے واقعے کے بعد اپنی ہی عدالت لگا کر 8 سالہ حسنین کو باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، ملزم نے بچے پر تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بخشی کروائی، پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم ملزم فرار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...