پنجاب میں جنگلی حیات کیلئے پہلی بار پورٹیبل ایکسرے سروس کا آغاز
لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ نے جنگلی حیات کے علاج میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے پہلی بار جانوروں کے لیے پورٹیبل ایکسرے سروس کا آغاز کر دیا۔
سفاری زو لاہور کے جدید وائلڈ لائف ہسپتال کی ٹیم نے لاہور چڑیا گھر کا دورہ کیا، جہاں مختلف جنگلی جانوروں کا طبی معائنہ کیا گیا اور جدید پورٹیبل ایکسرے کیے گئے۔
حکام کے مطابق پورٹیبل ایکسرے کے ذریعے فالو ہرن اور پائتھن کا موقع پر ہی تفصیلی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد جانوروں کو ایکسرے کے لیے ویٹرنری ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
نئی سہولت سے جنگلی جانوروں کی طبی تشخیص کم دباؤ، تیز اور محفوظ انداز میں ممکن ہو سکے گی، جبکہ وائلڈ لائف کی ویٹرنری کیئر کا معیار بھی مزید بہتر ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments