شکارپور میں دو گروپوں میں خونیں تصادم، ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی

شکارپور:(دنیا نیوز) اندرون سندھ کے علاقے شکار پور میں دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

اہل علاقہ کے مطابق  تحصیل لکی غلام شاہ کے گاؤں ارباب شر میں شر برادری کے دو گروپوں کے درمیان  تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اطلاع پر پولیس  بھی موقع پر پہنچ  گئی جس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کرم اللہ شر کے نام سے ہوئی ہے، لاش و زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام  کا کہنا تھا کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جب کہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...