بانی پی ٹی آئی رہائی فورس معاملہ: سہیل آفریدی کا آئینی عدالت میں جواب جمع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کے معاملہ پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آئینی عدالت میں جواب جمع کرا دیا۔

سہیل اافریدی نے 8 صفحات پر مشتمل جواب ایڈوکیٹ جنرل کے زریعے جمع کرایا۔

جواب میں مؤقف اپنایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کبھی قائم نہیں ہوئی، اصل اقدام بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک پرامن، غیر مسلح اور رضاکارانہ ہے جبکہ رہائی امن تحریک میں کسی مسلح ڈھانچے یا نجی ملیشیا کا وجود نہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جواب میں موقف اپنایا کہ آئینی درخواست سیاسی مقاصد اور غلط بیانی پر مبنی ہے، آئینی درخواست قبل از وقت، فرضی اور ناقابل سماعت ہے، درخواست گزار بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، رہائی تحریک کو آئین کے آرٹیکل 16، 17 اور 19 کا تحفظ حاصل ہے۔

جواب میں لکھا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 256 کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں، رہائی تحریک پر پرائیویٹ ملٹری آرگنائزیشنز ایکٹ 1973ء کا اطلاق نہیں ہوتا، امن عامہ کو خطرے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، رہائی تحریک کا ماضی کی مسلح تنظیموں سے موازنہ گمراہ کن ہے۔

وزیر اعلیٰ کیجانب سے عدالت سے آئینی درخواست ابتدائی مرحلے پر خارج کرنے اور بانی پی ٹی آئی رہائی امن تحریک کو آئینی و قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

واضح رہے آئینی عدالت نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے جواب طلب کررکھا ہے علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی رہائی فورس کیخلاف درخواست 29 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر رکھی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...