قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستیں بڑھانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست نصیب مسیح ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے کی درخواست پر درست فیصلہ نہیں کیا، مردم شماری کے تحت اقلیتوں کی نشستیں بڑھائی جانا چاہیے تھیں جسے نظر انداز کیا گیا، مسلم آبادی کی طرح اقلیتوں کی تعداد میں بھی ایک ہی تناسب سے اضافہ ہونا چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ خواتین کی نشستوں میں بھی آبادی میں اضافے کے تناسب سے نمائندگی نہیں دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...