عالمی و مقامی سطح پر سونے کے ریٹس پھر بڑھ گئے

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 79 روپے اضافے سے 6 ہزار 294 کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4080 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...