یونان میں جنگلاتی آگ بجھاتے 2 ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، عملے کے 2 افراد ہلاک

ایتھنز: (ویب ڈیسک) یونان کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے والے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے ایک ہیلی کاپٹر میں سوار عملے کے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے مغرب میں واقع پساتھا کے جنگلات میں آگ بجھانے کے دوران فائر ڈپارٹمنٹ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرائے، ایک ہیلی کاپٹر دوسرے ہیلی کاپٹر کے نچلے حصے سے ٹکرایا، جس کے بعد وہ دھماکے سے پھٹ کر زمین پر گر گیا۔

حادثے میں ایک ڈنمارک کا پائلٹ اور یونان کی فائر سروس کا افسر جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرے ہیلی کاپٹر کے عملے کو بچا لیا گیا، فائر سروس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشنز نے اس حوالے سے بتایا کہ عملے کے دونوں افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

خیال رہے کہ سیکڑوں فائر فائٹرز ایتھنز کے مغرب میں لگی آگ کو شہر کے مضافاتی علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ حکام نے تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے میں تمام ہیلی کاپٹروں کی پروازیں معطل کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...