ایران سے مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، امریکی صدر
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے، تہران سے رابطے مذاکراتی فریم ورک کے تحت ہو رہے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا، ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا گیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments