برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین نے جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

ایک انٹرویو میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ امریکا نے ایم او یو کے تحت بحری آمدورفت بحالی کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے مدت ختم ہونے سے پہلے حملہ کیا، آبنائے ہرمز کی بندش امریکی وعدوں کی خلاف ورزی سے جڑی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران عمان کے ساتھ نئے بحری راستے پر بات کر رہا ہے، آبنائے ہرمز کھولنا عمان سے مذاکرات سے الگ معاملہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...