ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کیلیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا

لاہور: (دنیا نیوز) ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ کیلیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہو گیا ہے۔

ٹیم میں احمد سلمان، بلال اشعر، احزم صدیقی، محمد یادان، ابراہیم منصور، معاذ فریدی، مہد احمد، عفان علی، حمزہ بن حماد، محمد عثمان اور ابراہیم ٹیم کا حصہ ہیں۔

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ 7 سے 9 اگست تک نیروبی کینیا میں ہوگی جبکہ قومی ٹیم ایونٹ میں شرکت کیلیے 5 اگست کو کینیا روانہ ہوگی، قومی ٹیم گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کو دہرانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے پاکستان نے گزشتہ سال چیمپئن شپ میں ٹیم ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...