خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں: امریکی اخبار
نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیجی ممالک ٹرمپ کی ایران پالیسی سے سخت پریشان اور مایوس ہیں اور خلیجی ریاستوں نے امریکا سے سکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق خلیجی عرب ممالک ایران سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی حکمت عملی سے مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں، پس پردہ مذاکرات میں عرب ممالک نے امریکی پالیسی واضح نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے، خلیجی ریاستوں نے امریکا سے سکیورٹی ضمانتوں کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا، متحدہ عرب امارات ایران پر سخت امریکی کارروائی کا حامی ہے۔
امریکی اخبار نے بتایا کہ سعودی عرب تنازع کے سفارتی حل کو ترجیح دے رہا ہے، ایران کے ساتھ جنگ کے بعد امریکا کویت میں اپنی فوجی موجودگی کم کرنے پر غور کر رہا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق کویتی حکام نے امریکی دفاعی تعاون کو اپنے لئے ناگزیر قرار دیا ہے، ٹرمپ نے جنگ شروع کرنے سے قبل خلیجی اتحادیوں سے مشاورت نہیں کی، ایران کے ساتھ جنگ امریکی عوام میں غیر مقبول ہوتی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments