پنجاب حکومت کا 4 اگست کو لاہور میں مقامی تعطیل کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے 4 اگست کو لاہور میں داتا گنج بخش کے سالانہ عرس کے موقع پر مقامی تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں ضلعی دفاتر اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کے ماتحت تمام سرکاری ادارے 4 اگست کو بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ اور دیگر صوبائی سرکاری اداروں پر اس مقامی تعطیل کا اطلاق نہیں ہوگا اور وہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...