آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 14 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مسلم لیگ (ن) کے نام رہا، 20 میں سے 19 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آ گئے، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) 14، جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں میں کامیاب ہوئی، مہاجرین کی 12 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی تمام 10 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد ڈویژن کے 8 حلقوں اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔
حلقہ ایل اے 27 میں خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انتخابی عملہ اور پولنگ سامان بروقت نہ پہنچ سکا، جس کے باعث حلقے کے تمام 196 پولنگ سٹیشنوں پر انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج
ایل اے 25 نیلم ویلی 1 کے تمام 143 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 18925 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے میاں عبدالوحید 13596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 26 نیلم ٹو کے تمام 135 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبدالوحید 17466 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے شاہ غلام قادر 15494 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 29 کے تمام 138 پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں، پیپلزپارٹی کے سردار مختار احمد خان 19792 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ ن کے سید افتخار علی گیلانی 16413 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 30 مظفرآباد 4 کے تمام 129 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 18082 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان 11464 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 31 مظفرآباد 5 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ثاقب مجید راجہ 32 ہزار 511 ووٹ لے کر کامیاب، جبکہ پیپلزپارٹی کے چودھری لطیف اکبر 23 ہزار 957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 32 مظفرآباد 6 کے تمام 163 پولنگ سٹیشنز کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجہ محمد فاروق حیدر 21156 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19010 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 33 مظفرآباد 7 کے تمام 155 پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25469 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پاکستان مسلم لیگ ن کے میاں محمد رشید 21175 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 34 جموں 1 کے تمام 131 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار 5682 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد 2124 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 35 جموں 2 کے تمام 142 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے تحت (ن) لیگ کے چودھری محمد اسماعیل 24318 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5965 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 36 جموں 3 کے تمام 140 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27218 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے احسن اسماعیل 12980 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 37 جموں 4 کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28547 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جبکہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عثمان علیم 22937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 38 جموں 5 کے تمام 115 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق (ن) لیگ کے ذیشان علی 13132 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے محمد اکبر چودھری 8615 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایل اے 39 جموں 6 کے تمام 157 پولنگ سٹیشن کے نتائج سامنے آگئے ہیں، غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10981 ووٹ لے کر پہلے اور پیپلزپارٹی کے چودھری فخر زمان 5081 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 40 کشمیر ویلی 1 کے تمام 47 پولنگ سٹیشن کا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق پیپلزپارٹی کے عامر عبدالغفار 2914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد نعیم خان کو 325 ووٹ ملے اور وہ دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 کے تمام 19 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ایل اے 42 کشمیر ویلی 3 کے تمام 43 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1524 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 کے تمام 10 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1276 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 663 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 44 کشمیر ویلی 5 کے تمام 27 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی مہر النساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ایل اے 45 کشمیر ویلی 6 کے تمام 41 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments