نوجوان تاجر میر رضا علی کے قتل کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل
کراچی: (دنیا نیوز) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نوجوان تاجر میر رضا علی کے اغوا اور قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
خصوصی ٹیم کا سربراہ ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو کو مقرر کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس خصوصی ٹیم میں ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ اور ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون ون محمد عثمان سدوزئی شامل کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی ٹیم کو میر رضا علی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، یہ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی افسر کی فوری مدد طلب کرنے کی مکمل مجاز ہوگی۔
خصوصی ٹیم کیس کی تحقیقات سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ پیش کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments