وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گئے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِاعظم کی دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران عمرہ کی ادائیگی کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے مابین دہائیوں پر محیط دیرینہ برادارنہ تعلقات، باہمی اعتماد اور بھائی چارے کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ خطے کی صورتحال کے قلیل مدتی اثرات کے پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے ہو رہا ہے۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تزویراتی تعاون، باہمی تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر ہم آہنگی و تعاون کو وسعت دے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...