عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چھٹے روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کے دام 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2058 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے ہوگئی ہے۔

گزشتہ 5 روز میں سونے کی قیمت میں 29 ہزار 400 روپے فی تولہ اضافہ ہوچکا تھا، 6 روز میں فی تولہ سونے کی قیمت 31 ہزار 800 روپے بڑھ گئی۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 62 روپے کے اضافے سے 6965 روپےہوگئی، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر بڑھ 4373 ڈالر ہوگئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...