بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیشنل خطاطی نمائش کا انعقاد کرائیں گے، کوئٹہ کے عوام کو خطاطی سے رغبت رہی ہے۔
رسولِ رحمت خطاطی نمائش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ رسولِ رحمت خطاطی نمائش کا انعقاد بہترین اقدام ہے۔
میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ 10 مئی کو پاکستان کو عظیم فتح ملی ہے، آنے والے سال معرکہ حق کی تقریبات میں خطاطی نمائش کو بھی شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کی محنت سب کو نظر آرہی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، اس جنگ سے صرف بلوچوں کو نقصان پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments