بحیرہ احمر اور خلیج عمان میں دو کارگو جہازوں پر حملے، عملے کے تین ارکان ہلاک

صنعاء : (دنیا نیوز) بحیرۂ احمر میں باب المندب کے مقام پر حوثیوں کی جانب سے کارگو جہاز پر حملے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

یمنی حکومت اور کوسٹ گارڈ ذرائع کے مطابق حملے میں کارگو جہاز کے ڈیک کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں عملے کے 3 ارکان ہلاک ہوگئے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع نے بھی بحیرۂ احمر میں کارگو جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق خلیج عمان میں بھی ایک کنٹینر شپ کو واقعہ پیش آنے کی اطلاع ہے۔

میری ٹائم سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خلیج عمان میں پاناما کے پرچم بردار کنٹینر جہاز پر ممکنہ طور پر میزائل حملہ کیا گیا، جو پاکستانی ساحل سے تقریباً 71 ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...