صدر ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا

واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ول شارف کو نیا اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل مقرر کردیا

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے موجودہ سٹاف سیکرٹری ول شارف یکم ستمبر سے اسسٹنٹ ٹو دی پریذیڈنٹ اور وائٹ ہاؤس کونسل کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ول شارف نے وائٹ ہاؤس سٹاف سیکرٹری کی حیثیت سے شاندار خدمات انجام دی ہیں اور وہ نیشنل کیپیٹل پلاننگ کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق شارف نے 40 کروڑ ڈالر کے وائٹ ہاؤس بال روم منصوبے کی منظوری کے عمل میں اہم کردار ادا کیا تھا، واشنگٹن ڈی سی کی ایک وفاقی اپیل عدالت نے حال ہی میں اس منصوبے کو غیر قانونی قرار دیا ہے جبکہ یہ معاملہ جلد امریکی سپریم کورٹ تک پہنچ سکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ شارف اس سے قبل وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، نجی شعبے میں وکیل کے طور پر کام کیا اور دو وفاقی اپیل عدالتوں کے ججوں کے لئے بطور کلرک بھی خدمات انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...