امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے: اسماعیل بقائی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا سفارت کاری میں ناکامی کے بعد پابندیوں کا سہارا لیتا ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایکس پر بیان میں کہا کہ پابندیاں ناکام ہوں تو امریکا ان کی شدت بڑھا دیتا ہے، ایران پابندیوں کے ذریعے دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکی پابندیاں اب پالیسی نہیں بلکہ عادت بن چکی ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کئی دہائیوں سے امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرتا آیا ہے، امریکا پابندیوں کے ذریعے اپنے پیدا کردہ بحران سے نہیں نکل سکتا، ایران پر پابندیاں امریکا کی سفارتی ناکامی کا اعتراف ہیں۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پابندیاں ایران کو جھکانے میں ناکام رہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...