سعودی نئی فضائی کمپنی ریاض ایئر کا بنگلہ دیش کیلئے یومیہ پروازوں کا آغاز

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودیہ کی نئی قومی فضائی کمپنی ریاض ایئر نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا۔

ریاض ایئر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ڈھاکہ کے لئے یومیہ سروس، ایشیا میں عالمی نیٹ ورک میں ایک اور نئی منزل کا اضافہ ہے۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان یومیہ پرواز 787-9 ڈریم لائنز طیارے کے ذریعے چلائی جائے گی۔

ریاض ایئر کی پہلی پرواز نے ڈھاکہ ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اسے واٹر کینن کی سلامی دی گئی، اس موقع پر ہونے والی تقریب میں سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے ایوی ایشن سیکٹر اور ریاض ایئر کے حکام موجود تھے۔

یاد رہے ڈھاکہ، سعودی عرب کی نئی قومی فضائی کمپنی کی نویں منزل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...