اسحاق ڈار کی انڈونیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت بھی زیرِ بحث آئی۔
ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری روابط سے متعلق صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
انڈونیشین وزیر خارجہ نے امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments