میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا: مراد علی شاہ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوتاہیاں پولیس سے یا پھر میڈیکو لیگل سے ہوئیں؟ جوڈیشل کمیشن سے معلوم ہو جاتا، جہاں جہاں کوتاہیاں ہوئیں ان کو ٹھیک کرنا میرا کام ہے، ضیا لنجار اور مرتضیٰ وہاب کو میر رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کیلئے میں نے بھیجا۔
مراد علی شاہ نے کہا آئین میں نیا صوبہ بنانے کا طریقہ موجود ہے، صوبہ بنانے کیلئے صوبائی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت چاہئے، ہمارے اوپر الزام لگتا ہے پیپلز پارٹی سندھ اور پنجاب کیلئے الگ مؤقف رکھتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں دو نئے صوبوں کی قرارداد منظور ہو چکی، معاملہ قومی اسمبلی میں رکا ہوا ہے، وہاں بھی دو تہائی اکثریت چاہئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments