بھارتی یوم آزادی: دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے

لاہور: (دنیا نیوز) بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کا یوم سیاہ،دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منائیں گے۔

جموں و کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو کشمیریوں کی مرضی کے خلاف ریاست پر غاصبانہ قبضہ کیا،78 برسوں میں 5 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔

کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں، عالمی برادری سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے اور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...