بابوتنگ میں باپ اور بیٹے کا قتل، سگا بھتیجا قاتل نکلا، ملزم گرفتار
ہنگو: (دنیا نیوز) بابوتنگ میں باپ اور بیٹے کا قتل کیس، سگا بھتیجا قاتل نکلا، پولیس نے ملزم گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق 19 اگست کو فائرنگ سے مولانا یونس اور بیٹا جاں بحق ہوئے، دوہرے قتل کا ملزم مقتول مولانا یونس کا بھتیجا ہے۔
ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق ملزم عاطف نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا، چوری کی رقم اور گھریلو تنازع قتل کی وجہ بنی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دادی سے رقم چوری کی، مقتول نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے چوری کی رقم سے آئی فون خریدا۔
ڈی پی او کے مطابق کارروائی سے بچنے کے لیے ملزم نے چچا اور چچا زاد پر فائرنگ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بابوتنگ واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ نہیں، گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments