متنی تھانے پر کاپٹر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فوٹیج وائرل

پشاور: (دنیا نیوز) تھانہ متنی پر دہشتگردوں کی جانب سے کاپٹر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سی سی پی او میاں سعید نے بتایا کہ ڈرون کے ذریعے بارودی مواد پھینکنے کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی۔

سی سی پی او میاں سعید کے مطابق حفاظتی اقدامات کے باعث ڈرون حملے کی کوشش ناکام ہوئی، حفاظتی حصار جالی نصب ہونے سے بارودی مواد تھانے کے احاطے کے اندر نہیں گر سکا۔

سی سی پی او نے بتایا کہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، نواحی علاقوں کے پولیس تھانوں کو خصوصی حصار جال کے ذریعے محفوظ بنانے کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...