مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے

کراچی: (دنیا نیوز) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان 30 اگست اتوار کو سکھر میں جے یو آئی سندھ کی جنرل کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے، مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کے دورہ سندھ میں تنظیمی معاملات، ملکی صورتحال اور عالمی امن اجتماع پر اہم مشاورت ہوگی، وہ آئندہ کی سیاسی اور تنظیمی حکمتِ عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔

جے یو آئی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری بھی دورہ سندھ میں شریک ہوں گے، ملک کے چاروں صوبوں کے امراء بھی مولانا فضل الرحمان کے دورہ سندھ میں شرکت کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان سندھ میں مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کریں گے، جے یو آئی سندھ کی تنظیمی سرگرمیوں کو مزید منظم اور متحرک بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

31 اگست کو جامعہ اسلامیہ اشاعت القرآن دودائی، لاڑکانہ میں جے یو آئی سندھ کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس ہوگا۔

لاڑکانہ میں انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تمام کمیٹیوں کا مشترکہ اجلاس بھی منعقد ہوگا، اجلاس میں عالمی امن اجتماع اور انٹرنیشنل پیس کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

پیس کانفرنس کے انتظامات اور کامیابی کے لیے اہم فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

صوبائی سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال اور عالمی امن کے تناظر میں مولانا فضل الرحمان کا دورہ سندھ انتہائی اہم قرار ہے، دورہ سندھ کے دوران مستقبل کی حکمتِ عملی پر اہم مشاورت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ سندھ جے یو آئی کی تنظیمی مضبوطی اور عوامی رابطوں کے لیے اہم پیش رفت ہے، دورہ سندھ کے ذریعے عالمی امن کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...