لاہور کے علاقہ جوہر ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
لاہور: (دنیا نیوز) جوہر ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ولیس نے ناکہ پر 2 موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ، 1 ملزم اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، زخمی ملزم کی شناخت محمد مون کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابق ریکارڈ یافتہ ہے۔
ایس پی صدر نے بتایا کہ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments