پاکستانی شہری نے ابوظبی میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کی لاٹری جیت لی

دبئی: ابوظبی میں پاکستانی شہری شوکت آفتاب نے لاٹری میں 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا۔

لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان فون کرکے خوشخبری سنائی تو انہوں نے اسے فراڈ کال سمجھتے ہوئے یقین نہیں کیا۔

انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو لاٹری کی ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کا کہا، جس کے بعد انہیں اپنی کامیابی کا یقین ہوا۔

حکام کے مطابق شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور بالآخر ان کی قسمت جاگ اٹھی۔

اسی لاٹری کی قرعہ اندازی میں 4 بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک، ایک لاکھ درہم کا انعام جیتا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...